پاکستان

آپریشن کلین اپ: کچھ اور دہشتگرد ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

شیعیت نیوز: کوہلو میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اپنے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے اہم فراری کمانڈر قربان مری نے اپنے ساتھیوں سمیت حساس ادارے کے سامنے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا اور بڑی تعداد میں اسلحہ سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا۔ فراری کمانڈر فورسز اور سرکاری تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھا۔ اس موقع پر انہوں نے عہد کیا کہ وہ قومی دھارے میں شامل ہوکر ملک اور قوم کی خدمت کرینگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button