پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں طالبان دفاتر کھول رہے ہیں، اے این پی

شیعیت نیوز:  اے این پی کی مرکزی رہنما اور سابق ایم این اے بشریٰ گوہر نے جمعرات کو اسلام آباد میں معاشرے میں برداشت کے حوالے سے قومی ڈائیلاگ میں حصہ لیتے ہوئے انکشاف کیا کہ کے پی کے حکومت کی اجازت کے بعد ٹانک،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کے دفاتر کھل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے طالبان کوتین مقامات پر دفاتر کھولنے کی اجازت دی، ملک میں دو سو چوں کی کشمکش اب تصادم کی طرف بڑھ گئی ہے،ہماری علمی درسگاہیں شدت پسندی کے اڈے بن گئی ہیں،ہمارا تعلیمی نظام انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے،ریاستی پالیسیاں شدت پسندی میں اضافہ کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیر ہ اسماعیل خان اور بنو ں جمعیت علمائے اسلام (ف) کا سیاسی گڑھ ہے، طالبان کا ان علاقوں میں ایک بار پھر متحرک ہونا آپریشن ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد پر سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button