ایران
ایرانی صدر حسن روحانی کی رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے آج صبح رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی۔صدر حسن روحانی نے رہبر معظم انقلاب کے ساتھ ملاقات کے بعد حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم کی زیارت اور شہداء کی قبور پر فاتحہ خوانی کی ۔ صدر حسن روحانی آج سہ پہر کو حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے مشہد مقدس روانہ ہوں گے۔