پاکستان

قومی سلامتی معاملات پر عالمی عدالت انصاف کا دائرہ کار تسلیم نہیں کرتے،پاکستان

شیعیت نیوز: عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘پاکستان عالمی عدالت انصاف کے دائرہ کار کے حوالے سے اعلامیہ جمع کراچکا ہے اور ڈیکلریشن کے تحت قومی سلامتی معاملات پر عالمی عدالت انصاف کا دائرہ کار تسلیم نہیں کرتے’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ماضی میں بھی عالمی عدالت انصاف نے تین مرتبہ اس قسم کا فیصلہ دیا اور تینوں فیصلے امریکا کے خلاف دیئے گئے تھے’۔

یہ بھی پڑھیں::حتمی فیصلہ آنے تک پاکستان کلبھوشن کو پھانسی نہ دے، عالمی عدالت

نفیس زکریا نے کہا کہ ‘ہم نے بھارت سے کلبھوشن یادیو کے ساتھیوں اور ہیڈلرز تک رسائی مانگی ہے لیکن بھارت نے پاکستان کو کوئی بھی مثبت جواب نہیں دیا’۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2008 کا قونصلر رسائی معاہدہ موجود ہے اور اس معاہدے کے آرٹیکل 6 کے تحت کلبھوشن جیسے مقدمات میں رسائی دینے کا فیصلہ میرٹ آف دی کیس پر ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button