قاسم سلیمانی مشرق وسطی کا سب سے بہادر، دلیر اور شجاع انسان ہے فرانسیسی اخبار لی مونڈ
فرانسیسی اخبار لی مونڈ نے جنرل قاسم سلیمانی کو مشرق وسطی کا سب سے بہادر، دلیر اور شجاع شخص قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ قاسم سلیمانی نے ایران کے خلاف آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں جنگی اور رزمی فنون سیکھے اور عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کی سرنگونی کے بعد وہ عراق میں رہے اور آج کل وہ شام کے امور پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور گذشتہ 37 برسوں سے مسلسل جنگ اور رزم کے میدان میں موجود ہیں اوران کی آخری تمنا اور آرزو شہادت ہے۔
اخبار کے مطابق قاسم سلیمانی نے عراق، شام اور لبنان میں فوجی اور رزمی لحاظ سے اہم کردار ادا کیا ہے اور انھیں ایران کے اندر تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت اور محبت حاصل ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی کی جنگ صرف اور صرف انقلاب اسلامی اور اسلام کی سرافرازی، سربلندی اور بقا کے لئے ہے۔








