عراق

عوامی رضاکارفورس نے صوبہ نینوا میں تلعفر شہر کا محاصرہ

عراق کی عوامی رضاکارفورس اپنی اس تازہ کارروائی میں جو جمعے کی صبح شروع ہوئی ہے القیروان کے علاقے کے ساتھ ساتھ اس کے اطراف کے دیہاتوں کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانا چاہتی ہے – عراقی پارلیمنٹ میں صوبہ نینوا سے ممبر پارلیمنٹ حنین قدو نے القیروان علاقے کو آزاد کرانے کے لئے عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی کارروائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تلعفر شہر کا محاصرہ مکمل کرلئے جانے کے بعد اب القیروان کو داعش کے قبضے سے آسانی کے ساتھ آزاد کرایا جاسکتاہے – انہوں نے کہاکہ پناہ گزیں کیمپوں میں پناہ گزینوں کی صورتحال بہتر ہے اور عوامی رضاکارفورس اور سیکورٹی فورس کے اہلکار پناہ گزینوں کو مسلسل امداد پہنچارہے ہیں – عراق سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ عراقی افواج نے صوبہ الانبار میں الرطبہ شہر کو داعش کے قبضے سےآزاد کرانے کی کارروائی شروع کردی ہے – عراق کی انسداد دہشت گردی فورس کے کمانڈر عبدالغنی الاسدی نے بھی السومریہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے عناصر مغربی موصل کی ایک پٹی میں عراقی افواج کے جال میں پھنس گئے ہیں اور اب ان کے پاس خود کر عراقی افواج کے سامنے ہتھیارڈال دینے یا ہلاک ہوجانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button