یمن

یمن کے صوبوں تعز اور حدیدہ میں 5 لاکھ بے گھر ہوئے ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے یمنی پناہ گزینوں کے امور کی ترجمان شبیعا منتو نے یمن میں ابتر انسانی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے حدیدہ میں غذائی اشیا کے فقدان کی بنا پر بڑھتی ہوئی نقل مکانی سے اس علاقے میں بحران شدّت اختیار کر گیا ہے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کے آغاز سے اب تک بارہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی جبکہ لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔
یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اس بات کا باعث بنی ہے کہ اس ملک کے ساٹھ فیصد لوگ صرف زندہ بچے رہنے بھر کی غذا مہیا کر پاتے ہیں۔
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے بیشتر صوبے، قحط و بھوک مری سے دوچار ہیں۔
واضح رہے کہ یمن پر سعودی اتحاد کے حملے مارچ دو ہزار پندرہ سے جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button