پاکستان

ایران آرمی چیف نے اپنے ملک کے ماحول کے مطابق بیان دیا،ہماری بات ہوچکی ہے، آئی ایس پی آر

شیعیت نیوز: ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادو کو سزا ثبوتوں کی بنا پر ملٹری کورٹس نے سنائی ہے اور سزا کے حوالے سے ملٹری کا اندرونی پراسس ابھی جاری ہے۔

اگر اس کے حوالے سے کوئی عالمی سطح پر حکومتِ پاکستان سے درخواست کی جائے گی تو دفترِ خارجہ اس پر آپ کو پیش رفت سے آگاہ کرے گا۔

نورین لغاری

نورین لغاری کے معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہ وہ انیس سال کی ایک بچی ہے جو دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گرد بننے جارہی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگریہ میری یا آپ کی بیٹی ہوتی توکیا ہم تصور کرتے کہ اس کے ساتھ دہشت گرد کا سارویہ اختیارکیا جاتا۔

جب نورین لغاری معاشرے کا حصہ بنے گی اور نوجوان نسل کو بتائے گی کہ کس طرح اسے اس جال میں پھنسایا گیا اور اس کے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

احسان اللہ احسان کا ویڈیو بیان

احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان کی ویڈیو سے متعلق میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ اس پر ملک کا قانون لاگو ہوگا اوراس کے حساب سےسزا دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو جاری کرنے کا مقصد اسے ہیرو بنا کر پیش کرنا نہیں تھا بلکہ دنیا کو باور کراناتھا کہ طالبان نے کیا کیا کارروائیاں کی ہے اور پاکستان کے لیے کس طرح مشکلات پیدا کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کا ایران کے آرمی چیف کے بیان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ملک کے ماحول کے مطابق بیان دیا اس معاملے پر ایران سے بات ہوچکی ہے ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے اوراس کے ساتھ ہمارا بارڈر مینجمنٹ کا سسٹم موجود ہے جسے آگے بھی جاری رکھا جائے گا۔ان کاکہنا تھا کہ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ ہمارے دشمن کا انداز کیا ہے اور وہ ہمیں کس طرح سے الجھانا چاہ رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button