سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کی منظوری

06 مئی, 2017 00:00

شیعیت نیوز: کابینہ کی سب کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں بڑے فیصلے کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والے افراد کیخلاف کارروائی کی منظوری دیدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کی سب کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے کے الزام میں 20 افراد کیخلاف کارروائی کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ فورتھ شیڈول میں شامل 57 افراد کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصل آباد گجرات اور شیخوپورہ میں کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

5:50 شام مارچ 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔