ایران

عوام نے اپنی بے مثال فداکاری اور قربانیوں سے اسلامی انقلاب کی حمایت اور حفاظت کی ہے آیت اللہ محمد امامی کاشانی

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ محمد امامی کاشانی نے کہا کہ ایران کے صدر کا انتخاب ایک اہم موضوع ہے لیکن اس سے بھی زیادہ اہم بات قومی اتحاد کی تقویت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے گذشتہ اڑتیس سال کے دوران اپنی بے مثال فداکاری اور قربانیوں سے اسلامی انقلاب کی حمایت اور حفاظت کی ہے اور اسلامی انقلاب کو علاقے اور دنیا میں ایک اہم مقام پر پہنچایا ہے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے اسلامی انقلاب کو نقصان پہنچانے کے تعلق سے دشمن کی سازشوں کا ذکرکرتے ہوئے صدارتی امیدواروں کو سفارش کی کہ وہ انتخابی مہم کے دوران ایسی کوئی بات نہ کریں جس سےمعاشرے میں اضطراب اور بے چینی پیدا ہو۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button