پاکستان

امام مہدی علیہ السلام کو جھٹلانا احادیث نبوی کی نافرمانی اور توہین رسالت ہے, سربراہ ایم ڈبلیو ایم

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کا اس بیان کیساتھ کہ امام مہدی علیہ السلام کی ذات مقدسہ پرمسلمانوں کے تمام مسالک کا اجماع اور مکمل ایمان ہے, کہا: امام برحق کیخلاف بات کرنا احادیث نبوی کو جھٹلانے کے مترادف ہے.

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں 21 مئی کو نشتر پارک کراچی میں استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت و بقا ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے جو قوتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں انہیں بہت جلد اپنے انجام سے دوچار ہو نا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور افراد شرکت کریں گے۔ قومی تاریخ میں ہم ایک نیا باب رقم کرنے جا رہے ہیں۔ اس ملک کو کرپشن اور بدحالی سے نجات دلانے کے لیے مختلف سیاسی و مذہبی قوتوں کے ساتھ مل کر بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔ بد دیانت حکمرانوں نے وطن عزیز کو بے دردی سے لوٹا ہے۔ جب تک ان خیانت کاروں سے نجات حاصل نہیں ہوتی تب تک قوم اضطراب، بے یقینی اور معاشی بد حالی کا شکار رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ اور وطن عزیز دونوں ہی استعماری طاقتوں کے نشانے پر ہیں۔ دین اسلام کی بنیادی تعلیمات کو انتہا پسند قوتوں اور کالعدم مذہبی جماعتوں کے ذریعے مسخ کر کے پیش کیا جا رہا ہے تاکہ اسلام کے روشن چہرے کو بدنما ظاہر کیا جا سکے۔ اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ کو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے منحرف کرنے کے لیے عقیدے پر ضرب لگانا چاہتی ہیں۔امام مہدی علیہ السلام کی ذات مقدسہ پرمسلمانون کے تمام مسالک کا اجماع اور مکمل ایمان ہے۔ قرب قیامت کی علامات میں امام مہدی علیہ السلام کا ظہور مستند کتابوں میں مذکور ہے۔ امام برحق کے خلاف بات کرنا احادیث نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو صریحاََ جھٹلانے کے مترادف ہے جو توہین رسالت ہے۔ ایسا شخص کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button