علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا پی ایس پی کے ملین مارچ کی حمایت کا اعلان
شیعیت نیوز: چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہماری توجہ انسانی مسائل پر مرکوز ہے سیاست نہیں کر رہے اور نہ کسی کی حکومت گرانے کی سازش کررہے ہیں کوئی اگر سمجھتا ہے کہ ہم سیاست کررہے ہیں تو یہ ان کی خام خیالی ہے، ان خیالات کا اظہار سید مصطفی کمال نے ممتاز و جید شیعہ عالم دین شہنشاہ حسین نقوی سے امام بارگاہ باب العلم میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی، وائس چیئرمین وسیم آفتاب، محمد دلاور اور دیگر موجود تھے، سید مصطفی کمال نے اس موقع پر مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کا منشور عوامی خدمت ہے کسی کے خلاف کوئی سازش نہیں کر رہے حکمرانوں نے عوام کی خدمت کرنے کا حلف لے رکھا ہے لیکن عوام کے بنیادی مسائل پر کوئی توجہ ہی نہیں ہے، بعد ازاں سید مصطفی کمال نے شہنشاہ حسین نقوی کو پاک سرزمین پارٹی کے عوامی مسائل کے حل کیلئےعوام کے حقوق کیلئے کی جانب والی جدوجہد اور پی ایس پی کے 16 نکات اور 14 مئی کو کیے جانے والے ملین مارچ کی تائید و حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا.








