پاکستان

تعلیمی اداروں میں بڑھتی شدت پسندی، آرمی چیف نے وی سیز کا اجلاس طلب کرلیا

شیعیت نیوز: پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے تدارک کیلئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کے آرمی آڈیٹوریم میں پیر 8؍ مئی کو سیمینار بعنوان ’انتہا پسندی مسترد کرنے میں نوجوانوں کا کردار‘ منعقد کیا جارہا ہے جس میں نوجوانوں میں برداشت اورہم آہنگی کو اُجاگر کیا جائے گا جبکہ ملک بھر کی تمام سرکاری اور نجی جامعات کے وائس چانسلر کو بھی بلالیا گیا جس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے ۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سیمینار سے بھی خصوصی خطاب کریں گے ۔ سیمینار میں افتتاحی کلمات ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور ادا کریں گے ۔ سیمینار اور اجلاس میں شرکت کیلئے تمام جامعات کے وائس چانسلرز کو خطوط ارسال کردیئے گئے ہیں ۔ سیمینار میں مختلف موضوعات پر مقررین اپنے خیالات پیش کریں گے میں انتہا پسندی اور خطرات ، انتہا پسندی اور مذہبی پیش منظر ، انتہا پسندی اور طلباء کو نقطہ نظر ، انتہاپسندی اور تعلیمی اداروں کا کردار اور میڈیا کا کردار شامل ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button