مقبوضہ فلسطین

کشمیری طلاب پر پولیس کا جبر و تشدد قابل مذمت ہے، آغا سید حسن

شیعیت نیوز: جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینیئر مزاحمتی رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی  نے مزاحمتی قائدین کی مسلسل خانہ نظربندی کو ریاستی انتظامیہ کی انتقام گیرانہ پالیسی سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائدین کی خانہ نظربندیوں یا گرفتاریوں سے کشمیر کی سلگتی صورتحال میں بہتری کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے۔ سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں آغا سید حسن نے قائد تحریک سید علی شاہ گیلانی، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی اور دیگر مزاحمتی قائدین کو مسلسل خانہ نظربند رکھنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مذموم حربوں سے ریاستی انتظامیہ قابض فورسز کے جبر و تشدد کے خلاف عوامی غم و غصے کو دبا نہیں سکتی۔

آغا سید حسن نے ہائر سیکنڈری اسکول بڈگام کے طلبہ پر پولیس کی سفاکانہ یلغار اور بے رحمانہ لاٹھی چارچ کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ سکول کے طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ برحق اور باجواز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری معصوم طلاب پر دن بھر آنسو گیس کے گولوں کی بارش سے راہگیروں، مقامی آبادی بالخصوص متصل اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو جس کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا وہ ریاستی انتظامیہ کی انسانیت نوازی کی واضح دلیل ہے۔ آغا سید حسن نے افسوس ظاہر کیا کہ حکومتی فورسز کشمیری طلاب اور تعلیمی اداروں پر جارحانہ مہم جوئی کی پالیسی پر گامزن ہے اور عملاً طلاب کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button