دنیا

اسرائیل کے داعش کے دہشت گردوں سے رابطوں کے مزید انکشافات

شیعیت نیوز: اسرائیل کے سابق وزیردفاع موشے یعلون نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے داعش کے وفادار دہشت گرد گروپ سے روابط استوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیرِ دفاع نے انکشاف کیاکہ داعش سے منسلک گروہ ’شہدائے یرموک‘ ارکان نے ایک موقع پر گولان کی پہاڑیوں پر تعینات اسرائیلی فوجی دستوں پر ”غلطی“ سے کئے گئے حملے پر اسرائیل سے معذرت کی تھی۔

اس انکشاف سے اسرائیل اوردہشت گرد گروپ داعش کے درمیان روابط کا ثبوت ملتا ہے کیونکہ اسرائیلی قانون کے تحت دہشت گردوں کے ساتھ کسی بھی رابطہ کو غیرقانونی تصور کیا جاتا ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق 2013ءتا مئی 2016ء وزیردفاع کے عہدہ پر تعینات رہنے والے موشے یعلون نے کہا کہ حال ہی میں ایک واقعہ پیش آیا، جس میں داعش نے اسرائیلی فوجی دستوں پر فائرنگ کی تھی اور اس کے بعد اس واقعہ پر معذرت کی ہے۔

موشے یعلون کے دفتر نے اس بیان کی وضاحت سے انکار کیا ہے۔ اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے بھی اس انکشاف پر کسی تبصرے سے انکار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button