افغانستان بم حملہ: داعشی دہشتگردوں کے ہمراہ 15 ’را‘ اہلکاروں کے ہلاک ہونے کا انکشاف
شیعیت نیوز: امریکہ کی جانب سے افغان صوبے ننگر ہار کے پہاڑی علاقے میں گذشتہ جمعہ کی شام گرائے جانے والے نان نیوکلئیر بم کے نیتجے میں داعشی دہشتگردوں کے ساتھ کئی بھارتی شہریوں کی ہلاکتوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
افغانستان کے علاقے ننگرہار میں چند روز قبل ہونے والے امریکی نان نیوکلیئر بم حملے میں 15 بھارتی شہریوں کے ہلاک ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والے بھارتی شہری پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان میں سے چند کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تھا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی کے اہلکار افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کیساتھ مل کر کام کر رہے تھے۔ –
واضح رہے کہ افغان کا یہ صوبہ ننگرہار پاکستان کے قریب موجود ہے، جہاں سے کئی با ر پاکستانی علاقہ پارچنار پر حملہ بھی ہوچکا ہے، داعش کے مرکز پر حملہ اور وہاں را کے ایجنٹوں کی موجود گی اور انکی ہلاکت کی خبر نے داعش اور بھارت کٹھ جوڑ کا پردہ بھی فاش کردیا ہے۔