وہابی ملڑی اتحاد: راحیل شریف کے بعد 5 ہزار فوجی سعودیہ جانے کے لئے تیار، نجی ٹی وی کا دعویٰ

22 اپریل, 2017 00:00

شیعیت نیوز: ڈیلی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کو وہابی  اتحادی افواج کی سربراہی کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کر دیا ہے اور وہ خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں تاہم ان کی روانگی کے بعد پاکستانی فوجیوں کی روانگی کا عمل بھی شروع کر دیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سعودی فوجی اتحاد کے حوالے سے پاکستان کے پانچ ہزا ر فوجیوں کی بھی سعودی عرب روانگی شروع کر دی گئی ہے ۔راحیل شریف 39مسلم ملکوں کے فوجی اتحاد کی کمان سنبھالیں گے ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر جنجوعہ کا کہناتھا کہ راحیل شریف کے اسلامی اتحاد کی سربراہی سے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔

3:07 صبح جون 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔