ایران

ٹائم میگزین کی 100 مؤثر شخصیات میں جنرل قاسم سلیمانی شامل

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ؛امریکی ٹائم میگزین نے دنیا کی 100 مؤثر شخصیات کے بارے مین اپنی سالانہ رپورٹ شائع کی ہے ٹائم میگزین نے دنیا کی 100 مؤثر شخصیات کی فہرست میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بیت المقدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو بھی شامل کیا ہے۔ ٹائم میگزین کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی ایک اہم شخصیت ہیں جنھوں نے عراق کے دارالحکومت بغداد پر داعش کی یلغار کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا اور اس سلسلے میں انھوں عراقی فورسز کی بھر پور حمایت کی اور بغداد کو داعش کے قبضہ میں جانے سے بچا لیا۔ٹائم میگزین کے مطابق جنرل سلیمانی مشرق وسطی میں ایک اہم کھلاڑی ہیں جنھیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ٹائم میگزين کی فہرست میں جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ روس کے صدر ولادیمیر پوتین، برطانوی وزير اعظم تھریسامے، ہندوستانی وزير اعظم نریندر مودی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، شمالی کوریا کے صدر کیم جونگ ان، چین کے صدر شی جینپینگ ، فلپائن کے صدر روڈریکو ڈوٹرٹے ، ترک صدر اردوغان اور پوپ فرانسیس بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button