سعودی عرب

سعودی عرب کو مضبوط اور طاقتور ملک دیکھنا چاہتے ہیں،

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ؛امریکی وزیر دفاع جیمز میتھس نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب کو ایک طاقتور ملک دیکھنا چاہتا ہے۔ جیمز نے ٹرمپ کے متوقع سعودی سفر کے بارے میں بھی سعودی حکام کو آگاہ کیا۔

محمد بن سلمان سے ملاقات سے پہلے امریکی وزیر دفاع نے سعودی شاہ سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے مذموم عزائم سے مقابلہ کرنے کیلئے سعودی عرب کو مضبوط بنانا بہت ضروری ہے۔

امریکی وزیر نے ایران کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ ایران علاقائی امن و امان کے لئے خطرہ ہے ہم نے ایران سے مقابلے کیلئے راہ عمل نیز سعودی آمادگیوں پر گفتگو کی ہے۔

یاد رہے کہ جیمز نے سعودی دورہ سے قبل یمن کی مشکلات کو اقوام متحدہ کی ثالثی میں ممکنہ تیزی سے نپٹانے کی بات کی تھی۔

امریکہ یمن کے خلاف بنائے گئے سعودی اتحاد کا حامی ہے نیز جنگی اطلاعات اور سعودی جیٹس کو فضا میں ہی ایندھن پہنچانے کی سہولت مہیا کرتا ہے۔

اس سے پہلے سعودی وزیر دفاع نے اپنے امریکی دورہ میں ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔

سعودی ولی عہد کے مشیر نے اس ملاقات کو امریکی سعودی تعلقات کو سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس ملاقات کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور فوجی میدان میں نمایاں تبدیلی رونما ہوگی۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس سے کچھ مسئلوں پر اختلاف کے باوجود سعودی عرب کی کوشش ہے کہ وہ ٹرمپ حکومت سے قریبی روابط برقرار رکھے تاکہ آل سعود کو امریکہ کی حمایت حاصل رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button