سعودی عرب نے ایک ہزار قیدیوں کو ٹریننگ دیدکر شام بھیجا، مراسلہ میں انکشاف
شیعیت نیوز: سعودی وزارت داخلہ کاایک اہم مراسلہ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مختلف جرائم کے تحت جن قیدیوں کے سر قلم کا حکم جاری ہو چکا ہے اور وہ منشیات ، قتل اور عصمت دری کے جرائم کرچکے اور ان جرائم کی وجہ سے جیل میں ہے ان سے معاملہ طے پایا ہےکہ انکے خلاف شرعی حد جاری نہیں کی جائے گی اور انکے خاندان اور رشتہ داروں کو ماہانہ تنخواہ دی جائے گی اور سعودیہ سے باہر سفر نہیں کر سکیں گے اگر اسکے بدلے میں ان قیدیوں کو ٹریننگ دی جائے گی اور شام جہاد کے لئے بھیجا جائے ،
یہ مراسلہ 2012 میں جاری کیا گیا تھا یعنی شام جنگ شرو ع ہونے کے ٹھیک سال بعد، اس مراسلے کے مطابق سعودی عرب نے اپنے ملک میں سنگین جرائم کی سز ا کاٹنے والے مختلف ممالک کے قیدیوں کو ٹریننگ دیدیکر شام میں بشار حکومت کے خلاف لڑنے بھیجا تھا، ان قیدیوں کی شہریت اور تعداد مندرجہ ذیل ہے.
105 یمنی ، 21 فلسطینی ، 212 سعودی ، 96 سوڈانی ، 82 اردنی ، 68 صومالی ، 32 افغانی ، 194 مصری ، 203 پاکستانی ، 23 عراقي اور 44 کویتی شامل ہیں جنکی کل تعداد 1080 بنتی ہے۔