سعودی عرب

یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی شکست کا اعتراف

یمن کے خلاف سعودی عرب کے خودساختہ اتحاد کے ترجمان احمد العسیری نے اتوار کے روز دعوی کیا ہے کہ یمن میں سعودی نواز حکومت کے قیام اور عوام کے کم سے کم جانی و مالی نقصان کے لئے، کئے جانے والے اقدامات کی بنا پر سعودی اتحاد اب تک کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

اس ترجمان نے یہ دعوی بھی کیا کہ سعودی اتحاد یمنی عوام کو کم سے کم جانی و مالی نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ انسانی حقوق کی مختلف بین الاقوامی تنظیموں اور گروہوں کی رپورٹوں سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے خلاف جنگ میں کلسٹر بم اور دیگر ایسے ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے کہ جن پر پابندی عائد ہے۔ قابل ذکر ہے کہ غریب عرب ملک یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت میں اب تک بارہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں دو ہزار پانچ سو اڑسٹھ بچّے اور ایک ہزار آٹھ سو ستّر عورتیں شامل ہیں جبکہ کم از کم بیس ہزار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس ملک کی اسّی فیصد سے زائد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button