پاکستان

پارچنار میں شہید ہونے والے قوم کے ہیرو ہیں ، آصف زرداری

شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پاراچنار سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں ایم این اے ساجد حسین طوری اور سینیٹر سجاد حسین طوری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے پاراچنار میں بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔ آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی اور شدت پسندی کی مزاحمت کی ہے۔ انہوں نے کہا دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے قوم کے ہیرو ہیں ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ آصف زرداری نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا پیغام ہمارے لئے مشعل راہ ہے کہ شدت پسند اور دہشت گرد ہمارے ملک‘ معاشرے اور آنے والی نسلوں کے دشمن ہیں‘ ان دہشت گردی کی نرسریوں کو ختم کرنا ہوگا۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا کے صدر ہمایوں خان‘ سابق ایم این اے نور عالم خان‘ سینیٹر سردار علی خان اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن بھی موجود تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button