مقبوضہ فلسطین

فلسطینی قوم سے معذرت خواہی سے متعلق حکومت برطانہ سے مطالبے کا طومار

حکومت برطانیہ کو آئندہ تین دنوں میں طومار پر دستخط کرنے والوں کے اس مطالبے کا جواب دینا ہو گا۔اس کمپین کے منتظمین نے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی سرگرمیاں بدستور جاری رکھیں گے تاکہ طومار پر دستخط کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ جائے اور پھر اسے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں بحث کے لئے پیش کر دیا جائے۔بالفور، برطانیہ کی تاریخ کا ایک ایسا شرمناک بیان ہے جو فلسطین پر صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے کے آغاز اور صیہونی حکومت کے قیام کا باعث بنا ہے۔اس بیان کو دو نومبر سنہ انّیس سو سترہ میں برطانیہ کے اس وقت کے وزیر خارجہ آرتھر جیمز بالفور نے برطانوی یہودی رہنما ہارون والٹر روچیلڈ کو مخاطب کرتے ہوئے جاری کیا اور پھر صیہونی حکومت کا ناجائز وجود عمل میں آیا۔واضح رہے کہ بالفور بیان، فلسطینی عوام کے لئے بہت زیادہ رنج و الم کا باعث بنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button