پاکستان

دیوبندی اثاثہ عزیر بلوچ کو پھانسی دی جائے، قوم کا مطالبہ

شیعیت نیوز: بدنام زمانہ لیاری گینگ وار کا مجرم عزیر بلوچ دیوبندی دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ کا سہولت کار مانا جاتا ہے، کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) جو کہ کالعدم لشکر جھنگوی کی مدر آرگنائزیشن ہے کراچی میں شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کے حوالے سے لیاری گینگ کا سہارا لیتی رہی ہے، اس سلسلے میں کراچی میں کالعدم جماعت کے رہنماوں جن میں تاج حنفی اور اورنگزیب فاروقی شامل ہیں مسلسل عزیر بلوچ سے رابط میں تھے۔

سوشل میڈیا پر کالعدم اہلسنت والجماعت کے بدنام زمانہ دہشتگرد تاج حنفی کے ہمرا ہ عزیر بلوچ کی تصاویر اور ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے جس میں باقاعدہ تاج حنفی کالعدم جماعت کے مرکز صدیق اکبر میں کراچی کے ہزاروں شہریوں سمیت شیعہ مسلمانوں کے قاتل عزیر بلوچ کی دستار بندی کررہا ہے۔

دوسری جانب آجکل وہابی ریاست سعودی عرب کی ایما پر پاکستان میں موجود طاقتور ادارے سعودی فوجی اتحاد میں شامل ہونے کے لئے بے بنیاد توجیہات پیش کررہے ہیں کہ عزیر بلوچ شیعہ ملک ایران کی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ ہےجوکہ غیر منطقی اور غیرعقلی الزام ہے۔

عزیر بلوچ ایک دیوبند ی مسلمان ہے نا کہ شیعہ اور نا ہی فارسی ایرانی ، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ایرانی قانون کے مطابق بھی عزیر بلوچ مجرم اور اشتہاری ہےاس پر غیر قانونی طریقہ سے ایرانی شناختی کارڈبنوانے کا الزام ہے، عزیر بلو چ عرب ریاست سے گرفتار ہوا ناکہ ایران سے،سوال یہ ہے کہ سعودی نواز عرب ریاست نے پاکستانی مجرم کو اپنی ریاست میں پناہ کیوں دی؟اور کس کے خلاف؟ یہ بات عیاں ہے کہ عرب ریاستیں ایران کی دشمن ہیں۔
ایک اور حیرت انگیزبات یہ ہے جسکی جانب کسی دفاعی تجزیہ نگار اور اینکر پرسن نے توجہ نہیں ،عزیر بلوچ پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے پاکستان کی حساس معلومات غیر ملکی ایجنسیوں کو فراہم کیں، اور جس حساس معلومات کو عزیر بلوچ نے غیرملکی ایجنسوں کو فراہم کیا اس تک ہر وہ شخص جو پاکستان کے نقشہ پر عبور رکھتا ہے اور گوگل ارتھ پر ماہرات حاصل ہے باآسانی حاصل کرسکتا ہے جو دنیا کے سامنے آشکار ہیں، لہذا یہ خفیہ معلومات ہوئیں؟

بہراحال دیگر متاثرین کی طرح لیاری گنگ وار اور کالعدم اہلسنت و الجماعت کے جوائنٹ آپریشن کے نتیجہ میں کراچی میں سیکڑوں جوانوں کی لاشیش اُٹھانے والے شیعہ مسلمان بھی دہشتگر دعزیر بلوچ کی پھانسی کا مطالبہ رکھتے ہیں، اور ساتھ ہی پاکستانی شیعہ عوام حکومتی اور طاقتور ریاستی حلقوں سے مطالبہ بھی کرتی ہے کہ بہودہ اور بے کار الزامات کی بوچھاڑ کرکے پاکستان کو اسکے سچے اسلامی دوست ملک ایران سے محروم نا کریں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button