پاکستان

امام کعبہ کا دورہ پاکستان اثرات چھوڑنے لگا، کالعدم جماعتوں کے گرفتار دہشتگرد آزاد

شیعیت نیوز: امام کعبہ اور سعودی وزیر مذہبی امور کے دورہ پاکستان کے دوران کالعدم جماعتوں کے رہنماوں سے ملاقاتوں اور انتہاپسندانہ مدارس کے دورہ جات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں کالعدم ساپہ صحابہ ہنگو کے جنرل سیکرٹری مفتی عمران معاویہ کو عدالت کے حکم پر رہا کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہنگو سے 2 سال قبل گرفتار ہونے والے مفتی عمران معاویہ کو مختلف اقدام قتل کے واقعات میں گرفتار کیا گیا اور مقدمہ چلایا گیا، مقدمہ میں 4 شیعہ مسلمانوں کا قتل ثابت ہونے کے باوجود اسے رہا کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جب بھی سعودی حکام نے پاکستان کا دورہ کیا تو تب ملک میں فرقہ واریت کو فروغ ملا اور کالعدم جماعتوں کے سرپرستوں کو آزاد کر دیا گیا۔ گزشتہ ماہ کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے سرپرست اورنگزیب فاروقی کو بھی عدالت نے تمام تر مقدمات میں بے گناہ ثابت کر کے بری کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button