عراق

عراق:سنجار میں اجتماعی قبر دریافت، 1646 ایزدی لاشیں برآمد

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی عراق کے علاقے سنجار میں ایک اجتماعی قبر دریافت کرلی گئی ہے جس میں ایزدی قوم سے تعلق رکھنے والے 1646 افراد دفن کردیے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق داعشی دہشت گردوں نے ایزدی قوم کے متعدد افراد کو قتل کرکے اجتماعی قبروں میں دفنا دیا تھا،اس قسم کی ایک اجتماعی قبر اس سے قبل بھی دریافت کی گئی تھی اور مزید ایسی قبور دریافت ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

واضح رہے شمالی عراق کے علاقے سنجار پر داعش نے 2014 میں قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد علاقے میں نہایت بے دردی سے قتل عام کرکے لوگوں کو اجتماعی قبروں میں دفنایا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button