مقبوضہ فلسطین

سیکڑوں میزائیل اسرائیل کو نشانہ بنانے کے لیے تیار

جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ القدس بریگیڈ کے ایک کمانڈر خالد منصور نے فارس نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تنظیم نے سن دوہزار چودہ کی اسرائیلی جارحیت کے بعد تھوڑی ہی مدت میں اپنی طاقت اور ڈھانچے کو بحال کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاد اسلامی فلسطین اسرائیلی جارحیت کے جواب میں سیکڑوں میزائل چلانے کی توانا‏ئی رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کی مزاحمتی قوتیں اسٹریٹیجک پالیسی کے تحت کام کرتی ہیں جس میں فلسطینی عوام کے مفادات کو فوقیت حاصل ہے۔
القدس بریگیڈ کے کمانڈر نے مزید کہا کہ فلسطینی مجاہدین اسرائیلی پروپیگنڈے اور نفسیاتی جنگ سے مرعوب ہونے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک مزاحمت نے اتنی طاقت حاصل کرلی ہے کہ اسرائیل کو اندر سے کھوکھلا کرنے کی توانائی رکھتی ہے۔
القدس بریگیڈ کے کمانڈر نے اسرائیل کو غزہ کے خلاف تازہ مہم جوئی کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اپنے مقاصد میں کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button