ایران

دفاع کو مضبوط بنانے کے عمل سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، جنرل باقری

تہران میں فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل محمد حسین باقری نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ملک کے دفاع کی پوری توانائی رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے عمل سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔مسلح افواج کے سربراہ نے واضح کیا کہ ایران ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے دباؤ اور نفسیاتی جنگ سے مرعوب ہونے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں داعش کا خاتمہ قریب ہے اور عراق کے شہر موصل میں داعش کی سلسلہ وار شکست نے، اس گروہ کی نابودی کے آثار نمایاں کردئے ہیں – جنرل حسین باقری نے شام کو صہیونی حکومت کے خلاف مزاحمتی محاذ کا اگلا مورچہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ حلب کی آزادی کے بعد پورے شام میں امن کے قیام کی امیدیں زور پکڑی گئی ہیں۔انہوں نے خطے کی مزاحمتی قوتوں پر زور دیا کہ وہ پوری دانشنمدی اور ہوشیاری کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی نئی سازشوں کے مقابلے کے لیے خود کو تیار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button