مقبوضہ فلسطین

صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے پانچ رہائشی مکانات منہدم کردیئے

صہیونی فوجی  مشرقی بیت المقدس کے علاقے زعیم ٹاؤن میں داخل ہوئے اور فلسطینیوں کے پانچ مکانات کو سامان سمیت منہدم کردیا۔
اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی بستیوں کی تعمیر کی غرض سے انہدامی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
اسرائیلی پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے بھی ایک نسل پرستانہ اقدام کے تحت صیہونی بستیوں کی تعمیر کے لیے فلسطینیوں کے مکانات مہندم کرنے کا بل ابتدائی طور پر منظورکرلیا ہے ۔
اس بل کو بدھ کے روز اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا اور آئندہ چھے ماہ بعد اس بل پر عملدرآمد شروع ہوگا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button