پاکستان

پارہ چنار دھماکہ : FC کی احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ ، کئی شیعہ مظاہرین زخمی

شیعیت نیوز: پاکستان کے قبائلی علاقہ پارچنار میں ہونے والے خود کش دھماکہ کے بعد احتجاج کرنے والے مظاہر ین پر ایف سی اہلکاروں کے لباس میں چھپے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے سیکڑوں مظاہریں کو شدید زخمی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ایف سی نامی اس ادارے کا عام عوام پر فائرنگ کرنا معمول بن گیا ہے، جبکہ سیکڑوں چیک پوسٹس اور ان علاقوں میں ان کی تعیناتی پر عوام کے ٹیکس سے اربوں روپے کا فنڈ ایف سی پر خر چ ہورہا ہے لیکن یہ دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام رہے ہیں اور پھر نہتے عوام کو صرف اس جرم میں گولیوں سے بھون ڈالتے ہیں کہ اپنے کہ وہ خود پر ہونے والے ظلم پر کیوں احتجاج کررہے ہیں۔

دھیاں رہے کہ گذشتہ سال ۳ شعبان کے موقع پر بھی جشن امام حسین علیہ سلا م میں شرکت کرنے والے عزاداروں پر بھی ایف سی اہلکاروں نے فائرنگ کردی تھی جس میں ۳ مومنین شہید ہوئے تھے۔

ایف سی کی جانب سے احتجاجیوں پر فائرنگ کی خبر پر ملک بھر کی شیعہ عوام میں شدید غم و غصہ پایاجارہا ہے، عوام نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جب سائبان ہی قاتل بن جائیں تو عوام کس سے اپنا تحفظ طلب کرے، ایک طرف داعشی و طالبان جیسے دہشتگرد ہیں تو دوسری طرف ایف سی کے لباس میں چھپے بھیڑے دونوں عوام کے دشمن ہیں جبکہ ان دونوں کو ایک دوسرے سے کوئی خوف نہیں۔

پاکستان کے مقتدر حلقوں کو چاہئے کہ وہ ایف سی کی جانب سے اس غیر ذمہ دارانہ رویہ پر فوری کاروائی کریں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button