پاکستان

30 مارچ کو شیعہ علماء کونسل کی جانب سے شہداء سہیون کے چہلم کا اجتماع منعقد ہوگا

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کا اہم اجلاس صوبائی دفتر میں منعقد ہوا، جس میں ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب میں صوبائی صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ سانحہ سیہون کو گزرے ایک ماہ ہوچکا ہے، مگر ابھی تک حکومت اور فورسز کے ادارے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں بے بس اور ناکام نظر آتے ہیں، حکومت کی اس ناقص کارکردگی کی وجہ سے سندھ کی عوام شدید مایوسی کا شکار ہیں، صوفیوں اور اولیاء اللہ کی سرزمین کو خون میں نہلانے والے سفاک دہشتگرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، بے گناہ انسانیت کو قتل کرنے والے اسلام اور مسلمانوں کے ہرگز خیر خواہ نہیں ہوسکتے، حکومت کو چاہیئے کہ تمام سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہو کر فیصلہ کن اقدامات کرے اور لال شہباز قلندرؒ کے مزار کو خون میں نہلانے والے دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے عوام کے سامنے لائے، کیونکہ شہداء کے گھرانے انصاف کے منتظر ہیں۔

علامہ ناظر عباس تقوی کا مزید کہنا تھا کہ 30 مارچ کو شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور مزارات کے تحفظ کیلئے ایس یو سی سندھ کی جانب سے سیہون شریف لال شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے مرکزی چہلم کے اجتماع کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، جس میں علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی خطاب کریں گے اور سندھ بھر سے لاکھوں شیعہ و سنی موالیان محب وطن شریک ہونگے اور ثابت کرینگے کہ پاکستان کی عوام سرزمین پاکستان پر امریکی و اسرائیلی اور انکے مقامی ایجنٹوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، ان شاء اللہ یہ عظیم الشان اجتماع ملک بھر میں دہشتگردی کہ خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button