پاکستان

راحیل شریف کی سعودی اتحاد کی سربراہی ، پیپلز پارٹی زرداری کی ایماء پر خاموش

شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کو پارٹی چیر مین آصف زرداری کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں راحیل شریف کی سعود ی اتحاد کی سربراہی کے معاملہ پر خاموشی اختیار کی جائے۔

ذارئع کے مطابق آصف زرداری نے موقف اختیار کیا ہے کہ پیپلزپارٹی عرب حکمرانوں سے تعلقات خراب نہیں کرسکتی اس لئے سینیٹرز اور وزیروں سمیت میڈیا سیل کو اس معمالے پر خاموشی اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف کی سعودی افواج کی کمان سنبھالنا قومی مفاد کے مخالف اقدام سمجھا جارہا ہےجس پر پاکستان تحریک انصاف نے اس معمالے کو پارلیمنٹ میں اُٹھانے کا اعلان کیا ہے تاہم پیپلزپارٹی کی جانب سے اس ایشو پر خاموشی ہے ۔

دوسری جانب بعض مبصرین اسے پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے درمیان ڈیل بھی قرار دے رہے ہیں جس تحت پاکستان کے مفادات کے تحفظ کی بجائے عرب شیخوں کے تحفظات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے تاکہ عرب شیخوں کی خدمت کرکے دونوں جماعتیں پاکستاں میں اپنی حکومتوں کی ضمانت کرواسکیں، جبکہ انہیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ مشرق وسطی کی آگ میں پاکستان کو داخل کرنے سے ملکی مفاد خطرہ میں پڑسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button