ایران

ایران کا حج مشن عنقریب کام شروع کر دے گا

حج کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے قاضی عسکر نے  ایک بیان میں کہا ہے کہ حج ایک مذہبی اور الہی فریضہ ہے اور اس کو ایران اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی تعلقات سے نہیں جوڑا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نہیں چاہتا کہ حج جیسے عظیم دینی فریضے کی ادائیگی میں کسی قسم کا تعطل پیدا ہو لہذا سعودی حکام کے ساتھ کئی دور تعمیری اور منطقی مذاکرات کے بعد مطلوبہ نتائج حاصل ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ایران کا حج مشن عنقریب اپنا کام شروع کر دے گا۔
حج کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے نے کہا کہ سعودی حکام کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت امید ہے کہ ایرانی حجاج کرام پوری آزادی اور سکون کے ساتھ حج کا مذہبی اور دینی فریضہ ادا کر سکیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے سن دو ہزار سولہ میں بے بنیاد باتوں کو بہانہ بنا کر ایران اور بعض دوسرے اسلامی ملکوں کے شہریوں کو حج کی ادائیگی سے محروم کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button