پاکستان

لال مسجد کانفرنس؛ تمام داخلی اور خارجی راستے سیل، شدت پسندوں کو ریلی کی اجازت نہیں

شیعیت نیوز: آئی جی اسلام آباد نے سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد بدنام زمانہ خطیب لال مسجد کو ریلی کی اجازت نہ دیتے ہوئے واضح الفاظ میں بول دیا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں::پاکستان مخالف فسادیوں کا مرکز فساد لال مسجد میں’آپریشن رد الفساد‘ کے خلاف اجتماع

میڈیا کے مطابق لال مسجد میں تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کے سلسلے میں پولیس نے لال مسجد جانے والے تمام راستے سیل کردئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے کانفرنس کی اجازت نہیں دی جبکہ لال مسجد انتظامیہ کانفرنس کرنے پر بضد ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے جی-6 کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائیگا۔

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانون کی مطابق نبردآزما ہوا جائیگا۔

b47e5c74-3428-4e7a-bb03-b282731cff8b.jpg

2bc318bd-fe7c-4aa9-b744-1fad36dc17fe.jpg

 

 

 

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button