پاکستان

ناصر شیرازی کا ہیڈ مردم شماری سے رابط،مسلک پوچھنے پر انکواری کی یقین دہانی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرئٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے شماریات بیورو کے ہیڈ آصف باجوا اور انچارج مردم شماری پروگرام سے رابطہ کرکے کراچی کے مختلف علاقوں میں شماریات کے دوران مسلک پوچھنے جانے کے سوال پر تحفظات کا اظہار کیا، اس موقع پر آصف باجوا نے کہا کہ ہماری جانب سے ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہیں اور اگر کراچی میں یہ بات سامنے آئی ہے تو اس حوالے سے مکمل تحقیقات کی جائیں گی،انہوںنے کہاکہ اس قسم کے سوالات شفاف شماریات سے دھیاں بٹانے کوشیش ہے لہذاکسی کو بھی ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گیا، انہوںنے بتایا کہ مردم شماری کے حوالے سے ٹول فری نمبر 24 گھنٹے سروس پر ہے لہذا کسی بھی قسم کی کمپلین ان نمبرز پر رابطہ کرکے نوٹ کروائی جاسکتی ہیں۔ 080057574

متعلقہ مضامین

Back to top button