سعودی عرب

سعودی عرب میں داعشی حمایت یافتہ مولویوں کا عالمی اجتماع ،پاکستانی تکفیری بھی شریک

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے بادشاہ نے دنیا بھر میں اپنی گرتی ہوئی ساخت اور شام و عراق میں داعشی دہشتگردوں کی شکست کے پیش نظر دنیا بھر سے اپنے ہم فکر تکفیری مفتیوں کی کانفرنس بلائی ہے جو مکہ میں جاری ہے۔

پاکستان سے اس کانفرنس میں اہم سعودی نواز جماعتوں اور مدارس کے سربراہ شریک ہیں جن میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، کالعدم دہشتگرد جماعت حرکتہ الانصار کا سرغنہ فضل الرحمن خلیل ، دیوبندی مدارس کا سیکریٹری جنرل حنیف جالندھری ، مولوی سمیع الحق اور اسکا بیٹا حامد الحق حقانی، اور انیس نورانی سمیت دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی دھیان میں رہے کہ پاکستان سےاس وقت دیگر تکفیری فکر رکھنے والے سعودی نواز مولوی سعودی عرب میں ہی موجود ہیں جن میں مولوی طاہر اشرفی کا نا م بھی سامنے آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے سعودی عرب کی جانب سے شام میں داعشی دہشتگردوں کی شکست کے بعد بھاگنے والے دہشتگردوں کو پاکستان میں پناہ دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ، اس کانفرنس میں پاکستانی تکفیری رہنماوں کو اس حوالے سے ٹاسک بھی دیے جانے کی اطلاع ہے۔

لہذا پہلی بار پاکستان سے سعودی عرب میں دیوبندی مدارس اور جماعتوں کو کسی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہےجسکے پس پردہ اہداف آپریشن رد الفساد کو ناکام بنانا اورتکفیریت کو پروان چڑھانے کے لئے دیوبند مدارس کو میدان میں لانا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی انٹیلجنس شام میں داعش کی ناکامی کے بعد پاکستان میں دیوبندی مدارس کے ذریعہ داعش کی لانچنگ کی منصوبہ بندی بنارہی ہے، جسکو معتدل خیال دیوبندی علماء کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہےکیونکہ وہ اس بات کا اعتراف کرتے ہیںسعودی عرب کی جانب سے لگائی گئی جنگ میں مکتب دیوبند کو بہت نقصان اُٹھانا پڑا ہے جبکہ آل سعود نے اپنے ہم مکتب اہلحدیث فرقہ کو اس جنگ سے دور رکھا ہو اہے۔

 

6a642d71-f816-4ecc-9449-90099c8b5a6b.jpg

0f2d557a-be19-4fe1-9fd0-0b9dfdcaa921.jpg

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button