عراق

اقوام متحدہ کی جانب سے عراقی مرجعیت کی قدردانی

عراق میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے معاون جورجی بوسٹن نے اخوت و برادری اور پرامن بقائے باہمی کے بارے میں عراق کے مراجع کرام کی ہدایات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی رہنمائی، اقوام متحدہ کے پیغام کے عین مطابق ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق جورجی بوسٹن نے عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں مولائے متقیان حضرت امام علی (ع) کے حرم مطہر کی تعمیرنو کے عمل کا معائنہ کرنے کے بعد ایک بیان میں عراقی عوام میں اتحاد و یکجہتی میں آیت اللہ العظمی سیستانی کے کردار کو خاص اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ عراق کی اس عظیم شخصیت کی کوششیں، جو اقوام متحدہ کے فرائض سے مطابقت رکھتی ہیں اور جنھوں نے عراق میں سب کو امن و استحکام اور دوستی و اخوت کی دعوت دی ہے، قابل ستائش ہیں۔انھوں نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ عراق میں امن و استحکام اور سماجی تحفظ کے لئے ان کی ہدایات پر مکمل طور سے عمل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button