پاکستان

بنوں: مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) کا شیعہ دشمنی پر مبنی اتحاد

شیعیت نیوز: خیبر پختونخواہ کے علاقے بنوں میں مورخہ ۱۹ مارچ کو روزنامہ آج میں مقامی حکومت کے اشتہار میں قائد اعظم محمد علی جناح کے مسلک کو خاک روب شعبہ سے وابستہ کرنے کی گھناؤنی سازش کی گئی ہے۔ شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق بنوں کی مقامی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اخباری اشتہار میں خاک روبی کے لئے آسامیوں کا اعلان کیا گیا جس کے ایک کالم میں شیعہ مکتب سمیت مسیح اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے لئے آسامیوں کو مخصوص قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ بنوں کی مقامی حکومت کے موجودہ ناظم شہر جو کہ پاکستان مسلم لیگ نواز اور جمعیت علماء اسلام (فضل الرحمان) کے مشترکہ امید وار کی حیثیت سے ناظم شہر بننے میں کامیاب ہوئے تھے۔بنوں مقامی حکومت کے متنازعہ اور تعصب پر مبنی اشتہار پر ملت جعفر یہ پاکستان میں شدید غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے اور ملک بھر میں پاکستان مسلم لیگ نواز اور جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمان) کی بنوں میں مشترکہ مقامی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

ملت جعفر یہ پاکستان نے بنوں کی مقامی حکومت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ مسلمانوں کے خلاف اشتہار شائع کرنے اور پوری ملت جعفر یہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے میں پاکستان مسلم لیگ نواز میں تکفیری سوچ رکھنے والے عناصر اور جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمان) میں موجود تکفیری دہشت گردوں کی سازش ہے جس کا مقصد وطن عزیز پاکستان میں انتشار پھیلانا اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کو اقلیت ثابت کرنا ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button