پاکستان

۲۰ جمادی الثانی: یوم ولادت حضرت فاطمہ زہرا(ع) یوم مادر کے عنوان سے منایا جائے

شیعیت نیوز: ۲۰ جمادی الثانی روز ولادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا ؑ کو بحثیت روز مادر منانے کے لئے شیعت نیوز کی جانب سے سوشل میڈیا کمپن کا آغاز کیا جارہا ہے، تاکہ امت مسلمہ کے درمیان اس دن کی اہمیت کو متعارف کروایا جاسکے۔

انقلاب اسلامی کے بانی امام خمینی ؒ نے کہا تھا کہ اگر کسی دن کو یوم مادر کہا جاسکتا ہے تو وہ دختر رسولﷺ شہزادی کونین خاتون جنت بی بی فاطمہ (س) کی ولادت کا دن ہے۔

حضرت فاطمہ زہرا(ع) کی ذات اقدس وہ ذات ہے جنہیں ام ابیھا یعنی اپنے بابا(پیغمبر اسلام) حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی ماں کہا جاتا ہے، لہذا انکی ولادت کے روز سے بڑھ کر کوئی روز مادر نہیں ہوگا۔

لہذا حقیقی یوم مادر (MotherDay) کو عام کرنے کے لئے تمام عاشقیان زہرا زیادہ سے زیادہ اس دن کے پیغام سوشل میڈیا سمیت دیگر فارم پر شیئر کرنے کے لئے ساتھ #یوم_مادر کے ہیئش ٹیگ کا استعمال کریں ، اپنے گھرو ں اپنی ماوں کو تحائف پیش کریں جنہوںنے محبت حضرت فاطمہ (ع) مومنین کے دلوں میں روشن کی۔

شیعیت نیوز کی جانب سے اس مہم کا لوگو اور کور فوٹو بھی جاری کیا جارہا ہے۔

17239892_1856639317892652_7989336324060726760_o.jpg

 

20_logo_copy.jpg

 

 یوم_مادر#

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button