پاکستان

چینی قیادت کی سی پیک سیکورٹی پر پاکستانی اقدامات پر اعتماد کا اظہار

شیعیت نیوز: چینی حکام نے پاکستان آرمی چیف سے ملاقات کے دوران سی پیک کی سیکورٹی کیلئے پاکستانی اقدامات پر مکمل اعتماد جبکہ افغانستان میں داعش اور ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ کی موجودگی کے خطرے پر تشویش کا اظہار کردیا۔

چینی قیادت نے سی پیک کی سیکورٹی کے لیے پاکستانی اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے جب کہ دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کردار کو بھی سراہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان آرمی چیف نے چین کی سینیئر سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

آرمی چیف نے کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی، چین کے جوائنٹ سروسز ڈپارٹمنٹ کے چیف اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین سے ملاقاتیں کیں جن میں علاقائی سیکورٹی، معاشی، دفاعی تعاون اور مشترکہ مفاد پر بات چیت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button