مقبوضہ فلسطین

مسجد اقصی پر صیہونیوں کا ہلہ

رپورٹ کے مطابق صیہونی آبادکاروں نے ب صیہونی فوجیوں کی مدد سے باب المغاربہ کی طرف سے مسجد الاقصی پر ہلہ بول دیا۔

بیت المقدس کے اسلامی و عیسائی تشخص کو ختم اور اسے صیہونی علامت میں تبدیل کرنے کے لئے مسجد الاقصی اس وقت غاصب صیہونی فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کا نشانہ بنی ہوئی ہے۔

فروری کے مہینے میں بھی صیہونی فوجیوں کی حمایت سے ڈھائی ہزار سے زائد صیہونی آبادکار، مسجد الاقصی میں داخل ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں نے بدھ کے روز غرب اردن کے مختلف علاقوں منجملہ نابلس، الخلیل اور جنین پر حملہ کیا اور ان شہروں سے تئیس فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button