یمن
یمن کےصوبہ تعز میں سعودی اتحاد کی کشتی تباہ
صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک )یمن کے صوبہ تعز کے المخا ساحل کے قریب سعودی عرب کے اتحاد کی ایک کشتی بم سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگئی ۔یمن کے صوبہ تعز کے المخا ساحل کے قریب سعودی عرب کے اتحاد کی ایک کشتی بم سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگئی ۔ اطلاعات کے مطابق یمن کے خلاف سعودی عرب کے اتحاد کی کشتی المخا ساحل پر ایک مائن سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق کشتی میں دھماکہ ہونے کے بعد سعودی عرب کے ہوائی جہازوں نے صوبہ تعز پر متعدد پروازیں کی ہیں ۔ کشتی کی تباہی سے سعودی عرب کے اتحاد کو بہت بڑا دھچکہ لگا ہے۔