عراق

موصل میں داعش کا مکمل طورپر محاصرہ کرلیا گیا

شیعیت نیوزـ: عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے مغربی موصل کے تمام راستوں کی ناکہ بندی کرکے مکمل طور پر دہشت گردوں کا محاصرہ کرلیا ہے۔

داعش کے خلاف امریکی اتحادی فوج کے کمانڈر رابرٹ کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز موصل کے تمام راستوں کی ناکہ بندی کرکے داعش کا مکمل طور پر محاصرہ کرلیا گیا ہے۔

رابرٹ کا کہنا ہے کہ موصل میں موجود تمام داعشی دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق مغربی موصل میں داعشی دہشت گردوں اور عراقی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

امریکی اتحادی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ عراقی فوج مغربی موصل میں کامیابی کے ساتھ آپریشن کررہی ہے۔

عراقی فوج کے کمانڈر یحیی رسول کا کہنا ہے کہ عراقی فوج موصل کے علاقے باب الطوب میں پہنچ گئی ہے اور ایک نامنظم دہشت گرد گروہ کے ساتھ نبرد آزما ہے ۔

یحیی رسول نے مزید کہا: داعشی دہشت گرد عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ موصل بغداد کے بعد عراق کا دوسرا بڑا شہر ہے جس پر داعش نے قبضہ کرلیا تھا تاہم عراقی فوج نے موصل کے اکثر علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button