مشرق وسطی

بحرینی حکومت کے جارحانہ اقدامات پر انسانی حقوق کی نگراں تنظیم کی تنقید

شیعت نیوز (منامہ )انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے ایک بیان میں بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے لندن میں مقیم بحرین کے سرگرم عمل کارکن سید الوداعی کے اہل خانہ کی گرفتاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بحرینی حکام اس ملک کے سرگرم سیاسی کارکنوں کو جھکنے پر مجبور کرنے کے لئے ان کے گھروالوں کو گرفتار کر رہے ہیں۔دریں اثنا ہیومن رائٹس واچ کے شعبہ مشرق وسطی کے انچارج اریک گولڈ اسٹن نے بحرینی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرین میں سرگرم سیاسی کارکنوں اور ان کے گھروالوں کے خلاف جارحانہ کارروائیاں ترک اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنا بند کردیں۔انسانی حقوق کے بحرینی مرکز نے بھی جمعرات کے روز ایک رپورٹ میں بحرینی سیاسی کارکنوں کی جلا وطنی، نظربندی اور جیلوں میں قید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بحرین میں دو ہزار سولہ میں گرفتار کئے جانے والے تیرہ سو افراد میں سے ایک سو ستّاسی بچے بھی شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن عوامی تحریک جاری ہے۔ بحرینی عوام اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات، عدل و انصاف اور جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ اس ملک کی آل خلیفہ حکومت، سعودی فوجیوں کی مدد سے بحرینی عوام کی تحریک کو طاقت کے بل بوتے پر کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button