یمن

یمن پر بمباری سیاسی راہ حل میں بڑی رکاوٹ ہے: انصاراللہ

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک )یمن اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح العماد نے کہا سعودی عرب کے حملوں کی وجہ سے یمن کا سیاسی حل ممکن نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق یمنی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح العماد نے کہا کہ سعوی عرب مسلسل یمن پر بمباری کررہا ہے بلکہ ان دنوں میں سعودی حملوں میں شدت آئی ہے۔ ان حالات میں یمن کا سیاسی حل بہت بعید لگاتا ہے۔
انہوں نے کہا سلامتی کونسل کا گذشتہ دنوں کا معاہدہ سیاسی حل تک نہیں پہنچا سکا جب تک سعودی عرب جیسے جارح کو تحفظ فراہم کیا جاتا رہے گا تب تک سیاسی حل کی طرف نہیں بڑھا جاسکتا۔انہوں نے مزید کہا یمن کو ضرورت اس چیز کی ہے کہ اقتدار کو منتقل کیا جائے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے نمائندہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کا نمائندہ جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی عرب کی حمایت کررہا ہے ان حالات میں سیاسی حل کی توقع رکھنا دانش مندی نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button