پاکستان

فتنہ اور فساد کے فتوے لگانے والے کسی فرقہ کی نمائندگی نہیں کرتے ، علامہ ساجد نقوی

شیعت نیوز (نگر)شیعہ علما ٗ کونسل کے سربراہ  علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ دینی جماعتوں کے ساتھ ملکر ملک میں فرقہ وارنہ عزائم رکھنے والے عناصر کو ناکام بنادیا ہے ۔
ملّی یکجہتی کونسل بنا کر دینی طاقتوں نے ثابت کر دیاہے سنی شیعہ ایک دوسرے کے دشمن نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کی دو طاقتیں ہیں ۔نگرگلگت بلتستان میں اسلامی تحریک کے رکن اسمبلی و پارلیمانی لیڈر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی محمد علی شیخ مرحوم کے تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فرقہ واریت پھیلا کر قوی تشخص اور اتحاد اُمت کو نقصان پہنچانے والوں کو یکجہتی سے ناکام بنایا ۔فتنہ و فساد کے فتوے لگانے والے کسی فرقہ کی نمائندگی نہیں کرتے محض اُمت مسلمہ کو تقسیم کرنے کا ایجنڈہ لے کر آئے ہیں ،اس لئے تمام دینی جماعتوں نے باہمی اتحاد کے ذریعے آلودہ زبان رکھنے والوں کو تنہا کر دیا ہم اخوت اور بھائی چارہ پر یقین رکھتے ہیں کسی کو بُرا بھلاکہنا ہمارا شیوہ نہیں ۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مقامی قیادت کے مطالبات کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ ہر دور میں ظلم سہتے رہے ہیں اور مسائل کا سامناکیا ہے فورتھ شیڈول میں ظالمانہ بیلنس پالیسی کے تحت بے گناہ افراد کو شامل کر نا اسی ظلم کا تسلسل ہے ۔ علاہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ شیخ غلام حیدرمرحوم نے بھی بہت ساری مصیبتوں اور مسائل کا سامنا کیا ہے اورخراب حالات میں میں بھی لوگوں کی مثبت رہنمائی کی اور بحرانوں سے علاقے اور عوام دونوں کو بچانے میں کر دار اداکرتے رہے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے فرزند اور رکن اسمبلی محمد علی شیخ نے بھی بہتر خدمات سرانجام دیں ،انہوں نے عوام کے معاشی،سیاسی اور سماجی حقوق کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ تعزیتی اجتماع سے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی ، مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی،مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر، صدر گلگت بلتستان اسلامی تحریک پاکستان و ممبر گلگت بلتستان کونسل آغا عباس رضوی،، رکن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کیپٹن سکندر ، ، رکن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کیپٹن شفیع محمد خان، نائب صدر آغا شیخ مرزاعلی، سابق وزیر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان دیدار علی،محمد علی قائد سمیت دیگر علما ء کرام،عہدیداران نے بھی خطاب کرتے ہوئے محمد علی شیخ مرحوم کی ملّی خدمات و کردار کو سراہتے ہوئے نگر کی عوام کیلئے ان کی فکر مندی کو عوام سے محبت کا مظہر قرار دیا اور کہاکہ وہ با اعتماد اور قابل فخر پارلیمنٹرین تھے ان کی ناگہانی موت سے نہ صر ف نگر بلکہ پورا علاقہ متاثر ہوا ہے اور محمد علی شیخ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button