دنیا

یمن میں قحط اور بھوک مری کے خطرے کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امور کے ڈائریکٹر اسٹیفن اوبراین نے  کہا ہے کہ یمن میں انسان دوستانہ امداد کے پروگرام پر عمل درآمد کے لئے اخراجات فراہم کئے جانے کے عمل کو اگر تیز نہیں کیا گیا تو اس ملک کو قحط اور بھوک مری کا سامنا کرنا پڑ جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ یمن میں ایک کروڑ نوّے لاکھ سے لے کر دو کروڑ ساٹھ لاکھ لوگوں کو خوراک کی ضرورت ہے جبکہ ستّر لاکھ یمنی ایسے ہیں کہ جنھیں پتہ ہے کہ ایک بار کھانا نصیب ہونے کے بعد دوبارہ کھانا میّسر ہو سکے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور بعض مغربی وعرب ملکوں نیزعلاقے کے بعض ملکوں کی مدد و حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر جارحیت شروع کی ہے جس میں اب تک گیارہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ لاکھوں افراد سعودی جارحیت کے نتیجے میں بے گھر ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button