اہم ترین خبریںایران

ایران، 30 مئی سے صدارتی انتخابات کے مراحل شروع ہوں گے

شیعیت نیوز: الیکشن کمیشن تہران کے سربراہ سید عباس جوہری نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کے حکم کے مطابق ملک میں صدارتی انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے۔

اس سلسلے میں 30 مئی کو خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں 30 مئی سے لے کر 3 جون تک امیدوار فارم بھرسکیں گے اور ان کی چھان بین ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:مزاحمت کی حمایت کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی، ایرانی قائم مقام صدر

11جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

سید عباس جوہری نے مزید کہا کہ 12 جون سے 26 جون تک امیدوار انتخابی مہم چلا سکیں گے جبکہ 27 کو انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہوگی۔

چودہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں عوام 28 جون جمعہ کے دن ووٹ ڈالیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button