یمن

یمن کی سعودی عرب کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے حملے کی دھمکی

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک )یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے ابھی سعودی عرب کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے استفادہ نہیں کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے ابھی سعودی عرب کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے استفادہ نہیں کیا ہے۔ سابق صدر نے سعودیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم مرد ہو تو میدان جنگ میں مردانہ طریقے سے لڑو اور امریکی طیاروں ، میزائلوں اور امریکی کلسٹر بموں کا یمن کے نہتے مردوں ، بچوں اور عورتوں کے خلاف استعمال نہ کرو۔ یمن کے سابق صدر نے کہا کہ ہم تسلیم ہونے کے لئے نہیں بلکہ صلح کے لئے امادہ ہیں ۔ تم بمباری بند کرو ہم میزائل حملوں کو بند کردیں گے۔
ہمارے پاس طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں جن کے ذریعہ ہم سعودی عرب کے اندر تباہی مچا سکتے ہیں ۔ سابق صدر نے کہا کہ یمنی عوام سعودی عرب کی قیادت میں 17 ممالک کی جارحیت اور بربریت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے ۔ یمنی عوام آخر تک 17 ممالک کی جارحیت کا استقامت کے ساتھ مقابلہ جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے 17 ممالک کےہمراہ یمن پردو سال سے وحشیانہ جنگ مسلط کررکھی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button