یمن

صوبہ تعز میں سعودی عرب کے 70 سے زائد کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے صوبہ تعز میں یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں اور مزدوروں کے ٹھکانے پربیلسٹک میزائل داغا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے 70 سے زائد کرائے کے فوجی اور مزدور ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ تعز میں یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں اور مزدوروں کے ٹھکانے پربیلسٹک میزائل داغا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے 70 سے زائد کرائے کے فوجی اور مزدور ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فوج کے میزائل یونٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صوبہ تعز کے مغرب میں واقع باب المندب میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے کیمپ پر بیلسٹک میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں 70 سے زائد سعودی مزدور اور کرائے کے فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمنی فوج کے مطابق میزائل نے ٹھیک اور دقیق طور پر اپنے نشانے کو تباہ کیا۔ ادھریمن کے مختلف شہروں پر سعودی عرب کے جنگي طیاروں کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button